the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

جمعرات کی شام سے شہر کے ایک اسپتال کے قریب واقع سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کی ابتدا ہوئی، جب مچار کے وفادار ساتھیوں کی صدر کے حامیوں سے چھڑپ ہوئی جس میں کیر کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے

امریکی محکمہٴ خارجہ نے ہفتے کے روز جنوبی سوڈان میں امن کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے، جب دارالکومت جوبہ میں متحارب دھڑے آمنے سامنے ہیں، اور ملک کی آزادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے



ہیں۔

امریکی بیان میں صدر سالوا کیر کی وفاداروں اور اُن کے رقیب کی پشت پناہی کرنے والے لڑاکوں، موجودہ نائب صدر رک مچار پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’’جھگڑا چھوڑ کر جنگ بندی اختیار کریں‘‘۔

جمعرات کی شام سے شہر کے ایک اسپتال کے قریب واقع سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کی ابتدا ہوئی، جب مچار کے وفادار ساتھیوں کی صدر کے حامیوں سے چھڑپ ہوئی جس میں کیر کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔

کچھ ہی گھنٹے بعد، جب دو اہل کاروں کی صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، اقوام متحدہ کے مبصرین نے اندرون شہر سے بے دخل مہاجرین کی کیمپ کے قریب شدید فائرنگ اور گولہ باری کی اطلاع دی ہے۔

ابتدائی طور پر حالیہ لڑائی کے بارے میں نہ تو کیر ناہی مچارکو ئی وضاحت کر پائے ہیں، لیکن اُنھوں نے اپنے ماننے والوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.